Gas Leakage Web ad 1

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو پاکستان کے لیے سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے آبادی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات اور بہبودِ آبادی کو قومی فریضہ بنانے پر زور دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں بہبودِ آبادی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی زیر صدارت انٹرنیٹ سروسز کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، جبکہ آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام کے اہداف سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بہبودِ آبادی سے متعلق اقدامات کے لیے صوبوں کے ساتھ روابط اور باہمی ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنایا جائے، جبکہ بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے عوامی آگہی مہم کو بھی کلیدی اہمیت دی جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.