لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی اور آخرت سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
آخرت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کروا لی ہے اور یہ عیسیٰ خیل میں واقع ہے۔
عطا اللہ خان نے کہا کہ ان کے خاندان کا الگ قبرستان ہے، تاہم انہوں نے اپنی قبر خاندانی قبرستان سے کچھ فاصلے پر بنوائی ہے، جہاں دو سے تین قبروں کی گنجائش موجود ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے کئی قریبی دوست اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، جبکہ ان کے والدین اور ایک بہن بھی انتقال کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا فانی ہے اور ایک دن ہم سب نے بھی اسی راستے پر جانا ہے۔