Gas Leakage Web ad 1

سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے میں نیپال کو شکست دے دی

0

اسلام آباد میں جاری کاوا مینز والی بال چیمپیئن شپ کے دوسرے روز سری لنکا اور نیپال کے درمیان انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں فتح کا فیصلہ پانچویں اور آخری سیٹ میں ہوا۔

Gas Leakage Web ad 2

سری لنکا نے میچ کا آغاز شاندار انداز میں کرتے ہوئے پہلا سیٹ 18-25 سے اپنے نام کیا، تاہم نیپال نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ 21-25 اور تیسرا سیٹ 19-25 جیت کر دو، ایک کی برتری حاصل کر لی۔
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
فتح کے قریب پہنچنے کے باوجود نیپال اپنی برتری برقرار نہ رکھ سکا، جبکہ سری لنکا نے ہمت نہ ہارتے ہوئے چوتھے سیٹ میں بہترین کھیل پیش کیا اور 21-25 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ دو، دو سیٹس سے برابر کر دیا۔

فیصلہ کن پانچویں سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہر پوائنٹ پر سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم سری لنکا نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے 10-15 سے کامیابی حاصل کی اور مجموعی طور پر تین، دو سے میچ اپنے نام کر لیا۔

یہ کانٹے دار مقابلہ شائقین کے لیے بھرپور دلچسپی کا باعث بنا اور کاوا والی بال چیمپیئن شپ کے دوسرے روز ایک اور یادگار میچ ثابت ہوا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.