Gas Leakage Web ad 1

یو اے ای میں 20 جولائی سے پاکستانیوں کیلئے صرف ای پاسپورٹ جاری ہوگا

0

متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفارتی مشن نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی سے ابوظبی اور دبئی میں پاسپورٹ کی تمام نئی درخواستیں صرف **ای پاسپورٹ** کی کیٹیگری میں قبول کی جائیں گی۔

Gas Leakage Web ad 2

سفارتی مشن کے مطابق اس فیصلے کے تحت ابوظبی اور دبئی کے پاسپورٹ مراکز پر مشین ریڈایبل پاسپورٹ (MRP) کے لیے نئی درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی، جبکہ درخواست گزار صرف ای پاسپورٹ کے لیے درخواست جمع کرا سکیں گے۔

مشن نے واضح کیا ہے کہ پہلے سے جاری شدہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ اپنی مقررہ مدتِ معیاد تک مکمل طور پر مؤثر اور قابلِ استعمال رہیں گے۔

اس کے علاوہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ درخواست کی سہولت بھی بدستور دستیاب رہے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.