Gas Leakage Web ad 1

گوگل نے اینڈرائیڈ 16 میں سکیورٹی خامی کی تصدیق کر دی

0

رپورٹ کے مطابق گوگل کے اے آئی اسسٹنٹ جیمینائی میں ایک ایسی سکیورٹی خامی سامنے آئی ہے جس کے ذریعے مخصوص حالات میں اینڈرائیڈ فون کی لاک اسکرین کو بائی پاس کیا جا سکتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ خامی جیمینائی کے لاک اسکرین فیچر سے متعلق ہے۔ اگر صارف نے پہلے سے میسجز یا واٹس ایپ جیسی ایپس تک جیمینائی کی رسائی بند کر رکھی ہو تو عام حالات میں ان ایپس کو استعمال کرنے کے لیے فون کا پِن درج کرنا ضروری ہوتا ہے۔

مون سون کا سلسلہ جاری، مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارشیں

تاہم محققین کے مطابق ایک مخصوص طریقہ اختیار کرتے ہوئے، جس میں "ایڈ اٹیچمنٹ” اور "کنٹینیو” بٹن ایک ساتھ دبائے جاتے ہیں، بعض صورتوں میں پِن کی تصدیق کا مرحلہ بائی پاس ہو جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس خامی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور نہ صرف پیغام بھیج سکتا ہے بلکہ ویڈیو مظاہرے میں یہ بھی دکھایا گیا کہ جیمینائی کی واٹس ایپ تک بند کی گئی رسائی دوبارہ فعال کی جا سکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کو اس خامی کے بارے میں مئی سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ مسئلہ صرف گوگل کے پکسل فونز تک محدود نہیں بلکہ دیگر اینڈرائیڈ ڈیوائسز بھی اس سے متاثر ہو سکتی ہیں، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کون سے موبائل برانڈز یا اینڈرائیڈ ورژنز اس خطرے کی زد میں ہیں۔

سائبر سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی خامیوں کو تکنیکی زبان میں "آتھنٹیکیشن بائی پاس” یا "لاک اسکرین بائی پاس” کہا جاتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ اس قسم کی خامیاں مختلف آپریٹنگ سسٹمز میں وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہتی ہیں، تاہم صارفین کو چاہیے کہ جیسے ہی گوگل کی جانب سے سرکاری سکیورٹی اپ ڈیٹس جاری ہوں، وہ فوری طور پر اپنے فون اپ ڈیٹ کریں تاکہ ممکنہ سائبر خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.