پاکستان 2027 میں پانچ ایک روزہ (ون ڈے انٹرنیشنل) میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 15 سے 26 مئی 2027 تک ساؤتھمپٹن، مانچسٹر، لیڈز، چیسٹر لی اسٹریٹ اور کارڈف میں کھیلے جائیں گے۔
ازبکستان نے قازقستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی
سیریز کا پہلا ون ڈے 15 مئی کو ساؤتھمپٹن میں ہوگا، دوسرا 19 مئی کو مانچسٹر، تیسرا 21 مئی کو لیڈز، چوتھا 23 مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 26 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔
یہ پانچ میچوں کی سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی تیاری کے سلسلے میں انتہائی اہم تصور کی جا رہی ہے۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027، 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں منعقد ہوگا۔ اس وقت آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پاکستان پانچویں جبکہ انگلینڈ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آخری بار 2021 میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔