Gas Leakage Web ad 1

پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

0

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے ساتھ انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔
بھارت میں انوکھا واقعہ، دوبہنوں اور کزن نے اپنے کیمرا مین سے شادی کرلی
وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں انجام دیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا نے 1988 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویشن کی، جبکہ برطانیہ کی یونیورسٹی آف ناٹنگھم سے بین الاقوامی تعلقات میں ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔

جنرل عامر رضا کو جنوری 2025 میں چیف آف جنرل اسٹاف، جی ایچ کیو تعینات کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ فور کور کے کمانڈر اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین سمیت مختلف اہم عسکری ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.