Gas Leakage Web ad 1

اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان نے میزبان ملائشیاکوچارکے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا

0

ایپوہ(نیوز ڈیسک)ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ کے پہلے روز پاکستان نے میزبان ٹیم ملائشیا کو ایک سنسنی خیز میچ میں 4 کے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دیدی۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ کے پہلے روز پاکستان نے میزبان ٹیم ملائشیا کو ایک سنسنی خیز میچ میں 4 کے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دیدی۔

پاکستان کے ڈریگ فلکر سفیان خان ایونٹ کے پہلے روز ہیٹ ٹرک سکور کرنے میں کامیاب رہے جبکہ زکریا حیات اور ابوبکر محمود نے ایک، ایک گول سکور کیا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کوریا کے خلاف کل 5 مئی بروز اتوار پاکستانی وقت کے مطابق 3:15 بجے دوپہر پول کا اپنا دوسرا میچ کھیلے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.