Gas Leakage Web ad 1

فیفا ورلڈکپ 2026: گولڈن بال اور گولڈن گلوو کس کے نام رہا؟

0

ورلڈ کپ 2026: اسپین نے ٹیم ٹائٹل کے ساتھ انفرادی اعزازات پر بھی قبضہ جما لیا

Gas Leakage Web ad 2

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں چیمپئن بننے والی اسپین نے نہ صرف عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ ٹورنامنٹ کے اہم انفرادی اعزازات میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی۔

اسپین کے کپتان اور مڈفیلڈر روڈریگو ہرنینڈیز (روڈری) کو شاندار کارکردگی پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے ’’گولڈن بال‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ روڈری نے پورے ایونٹ میں اسپین کی قیادت کرتے ہوئے ٹیم کو اس کی تاریخ کے دوسرے عالمی ٹائٹل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی مسلسل دوسری بار اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ کے فائنل تک لے جانے کے بعد تیسری مرتبہ ’’گولڈن بال‘‘ جیتنے کے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے تھے۔ 1978 میں اس اعزاز کے آغاز کے بعد میسی واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک سے زیادہ مرتبہ یہ ایوارڈ جیتا ہے، تاہم اس بار انہیں ’’سلور بال‘‘ پر اکتفا کرنا پڑا، جبکہ فرانس کے کیلیان ایمباپے نے ’’برونز بال‘‘ حاصل کیا۔

کراچی میں پپری ملٹی لاجسٹکس پارک کی تعمیر تیز، بندرگاہی نظام جدید بنانے کا منصوبہ

ٹورنامنٹ کے بہترین گول کیپر کا ’’گولڈن گلوو‘‘ ایوارڈ بھی اسپین کے اونائی سیمون کے نام رہا، جنہوں نے پورے ایونٹ میں اپنی عمدہ گول کیپنگ سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

اسپین کے دفاعی کھلاڑی پاؤ کوبارسی کو ’’بہترین نوجوان کھلاڑی‘‘ کا اعزاز دیا گیا۔ انہوں نے اسی ٹیم کے 19 سالہ ونگر لامین یامال سمیت دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

ادھر فرانس کے کیلیان ایمباپے نے 10 گول اور 4 اسسٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر کی حیثیت سے ’’گولڈن بوٹ‘‘ حاصل کی، اگرچہ ان کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر رہی۔ دوسری جانب لیونل میسی نے ورلڈ کپ کا اختتام 8 گول اور 4 اسسٹ کے ساتھ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.