اسپین نے فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے ساتھ ٹورنامنٹ کی تاریخ کا ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
نیویارک کے نیوجرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
امریکی فوجیوں کو مارنے کے جواب میں ہم نے آج ایران پر شدید حملہ کیا، صدر ٹرمپ
میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول اسپین کے فیران ٹوریس نے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں اسکور کیا، جس نے اپنی ٹیم کو تاریخی فتح دلائی۔
اس کامیابی کے ساتھ اسپین ورلڈ کپ کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی جس نے پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول کھا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ٹورنامنٹ کے دوران اسپین نے مجموعی طور پر آٹھ میچ کھیلے اور کسی بھی ٹیم کو اپنے خلاف ایک سے زیادہ گول کرنے کا موقع نہیں دیا، جبکہ پورے ایونٹ میں صرف ایک ہی گول اسپین کے خلاف اسکور کیا جا سکا۔