Gas Leakage Web ad 1

فیفا ورلڈکپ جیتنے پر اسپین میں جشن کا سماں، ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہنگامے

0

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین کی تاریخی فتح کے بعد ملک بھر میں جشن کا سماں ہے، جبکہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کی شکست کے بعد دارالحکومت بیونس آئرس میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور متعدد افراد زخمی و گرفتار ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

نیویارک میں کھیلے گئے فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، جس کے بعد پورے اسپین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ شہری قومی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے، آتش بازی کی گئی اور لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر، رقص کرتے ہوئے اور نعرے لگا کر اپنی ٹیم کی کامیابی کا جشن منایا۔

میڈرڈ، بارسلونا سمیت اسپین کے مختلف شہروں اور قصبوں میں رات بھر جشن جاری رہا اور پیر کی صبح تک خوشی کی تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے

امریکا سے وطن واپسی پر اسپین کی قومی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ٹیم کے کپتان روڈری ورلڈ کپ ٹرافی تھامے طیارے سے باہر آئے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جبکہ ایئرپورٹ کے باہر ہزاروں شائقین اپنی فاتح ٹیم کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھے۔

دوسری جانب ارجنٹینا کی شکست پر دارالحکومت بیونس آئرس میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میچ ختم ہونے کے بعد ہزاروں شائقین سڑکوں پر نکل آئے، تاہم کچھ ہی دیر بعد حالات کشیدہ ہوگئے اور مختلف مقامات پر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔

مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ اور بوتلیں پھینکیں، جس کے جواب میں پولیس نے ربڑ کی گولیاں، آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے، جبکہ کم از کم 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہنگاموں کے دوران 7 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، جس کے بعد حکام نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے دارالحکومت کی متعدد اہم شاہراہیں بند کر دیں۔

ادھر ارجنٹینا کے صدر خاویر میلی نے ٹیم کی عالمی کپ میں دوسری پوزیشن کے اعتراف میں ملک میں قومی تعطیل کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعطیل کی تاریخ کا تعین قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ارجنٹینا نے 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں فرانس کو شکست دے کر عالمی ٹائٹل جیتنے کے بعد بھی ملک بھر میں قومی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.