نیویارک: فرانس کے اسٹار فٹبالر کیلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈن بوٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
ایمباپے نے ٹورنامنٹ کے دوران مجموعی طور پر 10 گول اسکور کیے اور سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی رہے، جبکہ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی 8 گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
وفاقی حکومت کا اخراجات قابو میں رکھنے کیلئے کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ
اس کامیابی کے ساتھ کیلیان ایمباپے فٹبال کی تاریخ میں دو مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
اس سے قبل بھی انہوں نے 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں 8 گول اسکور کر کے گولڈن بوٹ ایوارڈ حاصل کیا تھا، جبکہ 2026 کے ایڈیشن میں مزید بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے 10 گول کر کے ایک نیا اعزاز اپنے نام کر لیا۔