Gas Leakage Web ad 1

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ، کتنا ؟جانئے

0

کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس اور ٹرانسپورٹرز پر عائد چالانوں کو ختم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ شعبے کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا جا رہا، جس کے باعث ٹرانسپورٹرز شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے متعدد ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ٹرانسپورٹ کے کاروبار پر مزید بوجھ ڈالے گا۔

ملک شہزاد اعوان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے فوری ریلیف ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے حالیہ نظرثانی میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.