Gas Leakage Web ad 1

آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں: بلاول

0

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے انتخابات اتنے ہی صاف اور شفاف ہوں گے جتنے پاکستان میں منعقد ہونے والے انتخابات رہے ہیں، جبکہ انہوں نے کشمیر میں حالیہ واقعات کی تحقیقات کے لیے ٹرتھ کمیشن قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

Gas Leakage Web ad 2

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پورے آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ بند ہے، ایسے حالات میں ضروری ہے کہ حالیہ واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے ٹرتھ کمیشن بنایا جائے تاکہ حقائق قوم کے سامنے لائے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور یہ انتخابات اتنے ہی شفاف ہوں گے جتنے پاکستان میں منعقد ہونے والے انتخابات تھے۔
گوگل نے اینڈرائیڈ 16 میں سکیورٹی خامی کی تصدیق کر دی
چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سینئر سیاستدان ہیں، لیکن کشمیری عوام سے متعلق ان کا رویہ، بیانات اور تبصرے انتہائی افسوسناک اور شرمناک تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اہم آئینی اور حکومتی عہدوں پر موجود افراد کو اپنے منصب کے مطابق گفتگو کرنی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواجہ آصف یا تو اپنے بیان پر کشمیری عوام سے معافی مانگیں یا پھر وزارت چھوڑ کر اپنے مؤقف پر قائم رہیں۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے اچھا تاثر نہیں گیا، تاہم انہیں امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے بیان پر دوبارہ غور کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.