Gas Leakage Web ad 1

اکشے کمار نے’ویلکم ٹودی جنگل’ کا گانا 104 بخار میں شوٹ کیا، اداکارہ کا انکشاف

0

بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ اکشے کمار نے فلم ویلکم ٹو دی جنگل کے گانے "گھیس گھیس” کی شوٹنگ 103 سے 104 ڈگری بخار میں کی۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک انٹرویو میں اکشرا سنگھ نے بتایا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ اس گانے میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی تو یہ ان کے لیے ایک خواب پورا ہونے جیسا لمحہ تھا۔

محرم الحرام میں بہترین انداز میں کام کیا گیا، مریم نواز کو پوری دنیا شاباش دے رہی ہے: مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران اکشے کمار شدید بخار میں مبتلا تھے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں اپنا کام جاری رکھا۔ اکشرا سنگھ کے مطابق انہوں نے اس موقع پر محسوس کیا کہ اکشے کمار اپنے کام اور فن سے بے حد محبت کرتے ہیں اور بہت ذمہ داری اور لگن کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

فلم "ویلکم ٹو دی جنگل” رواں ماہ 26 تاریخ کو ریلیز ہو چکی ہے۔ اس فلم میں دیشا پٹانی، جیکولین فرنینڈس، روینہ ٹنڈن، لارا دتہ، سنیل شیٹی، ارشد وارثی، جیکی شروف، پریش راول، جانی لیور، تشار کپور اور راجپال یادیو سمیت کئی معروف فنکار شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.