Gas Leakage Web ad 1

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھ کرحکومت نےخودفائدہ اٹھالیا،مفتاح اسماعیل

0

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت نے خود مالی فائدہ حاصل کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان میں 60 دن کے اندر ادویات پر بارکوڈ متعارف کرایا جائے گا، مصطفیٰ کمال

انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کو فائدہ پہنچا چکی ہے اور اب بھی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق حکومت کے پاس قیمتیں کم کرنے کی گنجائش موجود تھی، لیکن اس کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت کا تقریباً ایک تہائی حصہ حکومتی ٹیکسوں اور محصولات پر مشتمل ہوتا ہے، اس لیے حکومت کے پاس قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچانے کا موقع موجود تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.