Gas Leakage Web ad 1

پاکستان میں انفلوئنزا ویکسینز کی عدم دستیابی کی وجہ سامنے آگئی

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی منظوری نہ ملنے کے باعث ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فلو ویکسینز پاکستان نہیں پہنچ سکیں، جبکہ موسم سرما شروع ہونے کے باوجود یہ ویکسینز پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ تین فلو ویکسینز کی قیمتوں کے تعین میں خامیوں اور غلطیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ان کے مطابق ویکسینز کی حالیہ درآمدی لاگت مجوزہ قیمتوں کے مقابلے میں کافی کم پائی گئی ہے، جس کے باعث ان کی قیمتوں میں کمی کی گنجائش موجود ہے۔
خیبر پختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجراء کے طریقہ کار کو مزید سخت بنانے کا فیصلہ
وفاقی وزیر نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو تینوں فلو ویکسینز کی قیمتوں کا متعلقہ پالیسی کے مطابق دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

پاکستان شدید موسمی واقعات سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، مصدق ملک۔

انہوں نے بتایا کہ 52 نئی ادویات میں سے بعض کی مجوزہ قیمتوں میں بھی خامیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض ادویات کی قیمتیں مقرر کرتے وقت متعلقہ قیمتوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا، جس پر ڈریپ کو نظرثانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کی منظوری نہ ملنے کے باعث ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فلو ویکسینز پاکستان نہیں پہنچ سکیں، جبکہ موسم سرما شروع ہونے کے باوجود یہ ویکسینز ملک کی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ادویات اور ویکسینز کی قیمتیں عوامی مفاد اور ڈریپ کی پالیسی کے مطابق مقرر کی جانی چاہئیں۔ ان کے مطابق نظرثانی شدہ سفارشات حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.