عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ 2026 کے تحت اپنی اقتصادی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کی معاشی شرح نمو، مہنگائی، مالیاتی خسارے اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مالی سال 2025-26 کے دوران شہری علاقوں میں بنیادی مہنگائی کی اوسط شرح 7.4 فیصد رہی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کا مجموعی مالیاتی خسارہ کم ہو کر مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے 2.6 فیصد تک آ گیا۔
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
رپورٹ کے مطابق فروری سے جون 2026 کے دوران پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 36 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 31 فیصد مہنگا ہوا۔ اسی عرصے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں تقریباً 46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا۔
عالمی بینک کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ اداروں ایس اینڈ پی (S&P) اور موڈیز (Moody’s) نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔



