Gas Leakage Web ad 1

آئی فون 18، 18 ای اور آئی فون ائیر 2 کو کب متعارف کرایا جائے گا؟

0

ایپل نے رواں سال اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 متعارف نہیں کرائے تھے، تاہم اب ایک نئی لیک میں ان فونز کو متعارف کرانے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 18، آئی فون 18 ای اور آئی فون ایئر 2 کو 2027 کے موسمِ بہار میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
طالبان کو پناہ دینے کے کیس میں 14 سال سزا کیخلاف اپیل، سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل کو نوٹس
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئی فون 18 کی پروڈکشن نومبر کے آخر تک شروع ہو جائے گی، جبکہ اسے مارچ 2027 میں آئی فون 18 ای کے ساتھ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 میں اے 20 چپ اور ایپل سی 2 موڈیم موجود ہوگا، جبکہ اس کی قیمت 899 ڈالر سے شروع ہونے کی توقع ہے، جو آئی فون 17 کے مقابلے میں 100 ڈالر زیادہ ہوگی۔

آئی فون ایئر 2 میں اس بار ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا جائے گا، جبکہ اس کی بیٹری کی گنجائش 3500 ایم اے ایچ ہوگی۔

آئی فون ایئر 2 کو بھی آئی فون 18 اور آئی فون 18 ای کے ساتھ 12 یا 19 مارچ کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ایپل کے لیے اسٹینڈرڈ آئی فون ماڈل خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ اس وقت بھی آئی فون 17 دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون ہے۔

واضح رہے کہ 2026 میں ایپل نے آئی فون متعارف کرانے کے اپنے طریقہ کار میں تبدیلی کی تھی۔ ستمبر 2026 میں کمپنی کی جانب سے آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور پہلے فولڈ ایبل آئی فون ڈو کو پیش کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.