پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 112 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔
سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے جس اعتماد کا اظہار کیا، اس پر پورا اترنے کی خوشی ہے: شاداب خان
زلزلے کے جھٹکے ہری پور، پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، مانسہرہ، تورغر، جمرود، سوات، چترال، مالاکنڈ، شانگلہ، لوئر دیر اور لنڈی کوتل سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔



