پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اداروں نے بہترین انداز میں فرائض سرانجام دیے اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ان اقدامات پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عاشورہ جیسے مقدس موقع پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، جبکہ ماضی میں بڑے بڑے منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیاں ہوئیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری فلم ساز 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جن میں پانچ ہزار سے زائد واٹر پلانٹس لگانے اور دو ہزار دیہات میں صاف پانی اور نکاسی آب کے منصوبے شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق صاف پانی کے منصوبوں پر ماضی میں بھی کام کیا گیا اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔