نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر آئندہ دو روز کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا، جس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی مجوزہ ملاقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے جس اعتماد کا اظہار کیا، اس پر پورا اترنے کی خوشی ہے: شاداب خان
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر قائم حکومتی کمیٹی کے اراکین نے وزیراعظم کو اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ دو روز میں وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات ہوگی۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان وزیراعظم سے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے ایجنڈے پر ملاقات کریں گے۔ ان کے مطابق جماعت اسلامی پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہتی ہے۔



