Gas Leakage Web ad 1

میر رضاکیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم، سندھ ہائیکورٹ کے جج نامزد

0

کراچی: میر رضا علی قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کردیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس عمر سیال کو جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کے لیے نامزد کیا ہے، جبکہ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس عمر سیال کی کمیشن کی سربراہی کی تصدیق کردی ہے۔

سندھ حکومت کی درخواست پر میر رضا علی قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے بجلی بل میں تفصیل بتائے بغیر ٹیکسز وصولی روک دی
میر رضا کیس کی تحقیقات سندھ ٹربیونل آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے تحت ہوں گی۔ عدالتی کمیشن تحقیقات کے آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گا جبکہ تحقیقات کی شفافیت اور حقائق کا تعین بھی کرے گا۔

میر رضا کیس میں خاندان کے تحفظات کے بعد جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 29 جولائی کو گلستان جوہر سے میر رضا علی کی گولی لگی لاش ملی تھی، جبکہ قتل کیس کی تحقیقات پہلے پولیس ٹیم کے ذریعے جاری تھیں۔

دوسری جانب میر رضا کے لواحقین نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے اسے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

میر رضا کے لواحقین نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں جوڈیشل کمیشن کے بجائے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جسٹس عدنان الکریم میمن نے چیمبر میں درخواست کی سماعت کی اور فریقین کو 31 اگست کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مدعی کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ عدالت نے پولیس کو درخواست کے فیصلے تک تحقیقات کی حتمی رپورٹ پیش کرنے سے روک دیا ہے اور پولیس سے غفلت اور لاپروائی برتنے والے افسران سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

جبران ناصر نے مزید کہا کہ نئی کمیٹی 15 روز گزرنے کے باوجود بھی کوئی سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ مجسٹریٹ کے سامنے تفتیشی افسر نے مزید وقت مانگا ہے، جبکہ جوڈیشل کمیشن کو بھی یہی افسران تحقیقات میں معاونت فراہم کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.