انہوں نے 2024 میں طے پانے والے اس معاہدے کو بحال کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے تحت جرم قبول کرنے کے بدلے انہیں سزائے موت سے استثنیٰ مل سکتا تھا۔
سہ ملکی ون ڈے سیریز : آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا پر جرمانہ عائد کر دیا
سابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یہ معاہدہ منسوخ کردیا تھا، جسے بعد ازاں اپیل کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔ خالد شیخ محمد اور ان کے دو ساتھیوں، مصطفیٰ الہوساوی اور ولید بن عطاش پر 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ان حملوں میں 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ان حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی راہ ہموار ہوگی، جبکہ فوجی عدالت نے تینوں ملزمان کے مقدمے کی سماعت جون 2028 میں مقرر کر رکھی ہے۔
یہ مقدمہ گوانتاناموبے جیل میں قید ملزمان کے خلاف گزشتہ دو دہائیوں سے جاری قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہے۔



