ایکواڈور میں چرچ کے اندر دعائیہ تقریب کے دوران لکڑی کی بھاری صلیب گرنے سے پادری جان کی بازی ہار گئے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق، پادری سانچیز مولیناری چرچ میں ایک بڑی پینٹنگ کے سامنے کھڑے تھے، جس پر لکڑی کی ایک بھاری صلیب نصب تھی۔ اسی دوران صلیب دیوار سے الگ ہوکر ان کے اوپر آگری، جس کے نتیجے میں ان کی جان چلی گئی۔
ایلون مسک کا آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان
اخبار کے مطابق، اس افسوس ناک حادثے سے چند منٹ قبل پادری نے اپنے وعظ میں انسان کی فانی زندگی اور موت کے بارے میں گفتگو کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ لوگ اپنا قیمتی وقت موبائل فون پر اسکرولنگ کرنے یا ٹیلی ویژن دیکھنے میں ضائع کردیتے ہیں، لیکن خدا اور اپنے انتہائی قریبی لوگوں کے لیے بہت کم وقت نکالتے ہیں۔
پادری سانچیز مولیناری کا کہنا تھا کہ ہم سب نے ایک دن موت کا سامنا کرنا ہے۔ بعض اوقات ہم جن چیزوں پر اپنا وقت صرف کرتے ہیں، ان کی اہمیت خدا کے ساتھ گزارے گئے وقت کے مقابلے میں بہت کم ہوتی ہے۔ ان کے مطابق، خدا، اپنے بہن بھائیوں، شریکِ حیات، بچوں اور اہل خانہ کے ساتھ گزارا گیا وقت ہی سب سے بہترین وقت ہے۔



