انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں پر جرمانے عائد کردیے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کو مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہ کرنے پر جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔
روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور باہمی مسائل حل کرانے میں تعاون کی پیشکش
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد، جبکہ سری لنکن ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان کی ٹیم نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کیے، جبکہ سری لنکا کی ٹیم ایک اوور پیچھے رہی۔
آئی سی سی نے بتایا کہ پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی اور سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے سری لنکا کو باآسانی شکست دے دی تھی۔



