Gas Leakage Web ad 1

ایلون مسک کا آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان

0

اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2027 میں اپنی کمپنی کے شیئرز امریکا کے تمام بچوں کو بطور تحفہ دیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایلون مسک کے پاس اسپیس ایکس کے 4 ارب 80 کروڑ شیئرز ہیں، جس کے باعث وہ کمپنی کے مجموعی طور پر 48.4 فیصد حصص کے مالک ہیں۔
فضل الرحمان نے نوازشریف کے بیان کا جوحوالہ دیا، اُس وقت جو حالات تھے اس میں باجوہ اور فیض ذاتی طورپرملوث تھے: رانا ثنا
یکم جولائی 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکا میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 7 کروڑ 20 لاکھ ہے۔ اس حساب سے ایلون مسک امریکی بچوں کو مجموعی طور پر تقریباً 10.5 ارب ڈالر مالیت کے شیئرز تحفے میں دیں گے۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ ان کا پہلا عطیہ ہوگا، جبکہ مستقبل میں وہ اس نوعیت کے مزید اقدامات بھی کریں گے۔

تاہم، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اسپیس ایکس کے شیئرز امریکی بچوں میں کس طریقہ کار کے تحت تقسیم کیے جائیں گے اور یہ تحفہ انہیں کس طرح منتقل کیا جائے گا۔

ایلون مسک نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا جب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی کمپنی انتھروپک نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے 5 فیصد شیئرز عوامی فلاح و بہبود کے لیے قائم کیے جانے والے فنڈ کو دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس حوالے سے ایکس پر انتھروپک کی پوسٹ کے جواب میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ مشورہ دیں گے کہ یہ شیئرز براہ راست عوام کو دیے جائیں، جیسا کہ وہ خود کرنے جا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.