Gas Leakage Web ad 1

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی بل میں تفصیل بتائے بغیر ٹیکسز وصولی روک دی

0

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں تفصیل بتائے بغیر مختلف ٹیکسز وصول کرنے سے روک دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پشاور ہائیکورٹ میں بجلی کے بل میں مختلف ٹیکسز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔

عدالت نے درخواست گزار کے بجلی کے بل میں تفصیل فراہم کیے بغیر ٹیکسز وصول کرنے سے روک دیا، جبکہ اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کو یکجا کرکے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
فوجیوں کی کمی، امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں منسوخ کردیں
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق درخواست گزار بجلی کے بلوں کی باقاعدگی سے ادائیگی کرتا ہے، تاہم اگست کے بجلی کے بل میں کسی وضاحت کے بغیر مختلف اضافی ٹیکسز شامل کیے گئے۔

عدالتی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق متعلقہ حکام نے انہیں بل پر موجود بارکوڈ کو ڈی کوڈ کرنے کا کہا۔ بارکوڈ ڈی کوڈ کرنے پر معلوم ہوا کہ بجلی کے بل میں ایکسٹرا ٹیکس اور فردر ٹیکس وصول کیے گئے ہیں، جبکہ اس سے قبل کبھی بجلی کے بل میں یہ ٹیکسز شامل نہیں کیے گئے تھے۔

پشاور ہائیکورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.