ایپل کے نئے آئی فون کی پہلی جھلک سامنے آگئی
ایپل نے اس سال نئے آئی فونز کے پرو ماڈلز متعارف کراتے ہوئے ان کے ساتھ اسٹینڈرڈ ورژن پیش نہیں کیا تھا، جبکہ آئی فون 18 کو 2027 کی پہلی سہ ماہی کے دوران کسی وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

اب اس نئے آئی فون کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، آئی فون 18 کے ڈمی یونٹ سے فون کے ممکنہ ڈیزائن کی جھلک دیکھنے کو ملی ہے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف نے شیئر کی۔
جعلی سمز کے ذریعے بینک اکاؤنٹس سےلاکھوں روپے چوری کرنےکا انکشاف، 2 ایم این اے بھی لٹ گئے
ڈمی یونٹ کو دیکھنے سے بظاہر اندازہ ہوتا ہے کہ ڈیزائن کے لحاظ سے آئی فون 18، آئی فون 17 سے مختلف ہوگا۔ مثال کے طور پر، فون کا کیمرا موڈیول آئی فون 17 سے مختلف دکھائی دیتا ہے۔
اگرچہ آئی فون 18 میں بھی آئی فون 17 کی طرح دونوں کیمرے اوپر نیچے ترتیب دیے گئے ہیں، تاہم اس کے کیمرا موڈیول کا ڈیزائن ایک دائرے کی شکل میں پھیلا ہوا ہے، جس کے باعث یہ پہلے ماڈل سے بالکل مختلف نظر آتا ہے۔
اسی طرح ڈمی یونٹ میں آئی فون 18 کے اندر میگ سیف میگنٹ بھی دکھائی دے رہا ہے، جو آئی فون 17 میں نظر نہیں آتا۔
واضح رہے کہ 2026 میں ایپل نے آئی فون متعارف کرانے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی۔ ستمبر 2026 میں کمپنی نے آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور اپنے پہلے فولڈ ایبل فون آئی فون ڈو کو متعارف کرایا۔
تاہم، آئی فون 18 کے اسٹینڈرڈ ورژن کے لیے صارفین کو ابھی کچھ عرصہ مزید انتظار کرنا پڑے گا۔



