Gas Leakage Web ad 1

واٹس ایپ میں لوکیشن شیئرنگ فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا

0

اگر آپ کسی سے واٹس ایپ پر پوچھیں کہ وہ کہاں موجود ہے تو اس سادہ سوال کا جواب کافی پیچیدہ ہوتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آپ کو ایک میپ پن کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ یہ جاننا بھی ضروری ہوتا ہے کہ آپ لوکیشن شیئرنگ مینیو کیسے تلاش کر سکتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے لوکیشن ریکوئسٹ کے عمل کو آسان بنایا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں ریکوئسٹ لوکیشن نامی نیا فیچر سامنے آیا ہے۔

یہ آپشن سینڈ لوکیشن اسکرین کے اندر موجود ہوگا جس کے ذریعے آپ لائیو لوکیشن یا کرنٹ لوکیشن کو دیگر افراد کو سینڈ کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پرانے آپشنز سے آپ اپنی موجودہ لوکیشن کو دیگر افراد سے شیئر کرتے ہیں۔

مگر لوکیشن ریکوئسٹ بٹن پر کلک کرکے آپ کسی سے پوچھ سکیں گے کہ وہ کہاں موجود ہے۔

جب آپ ریکوئسٹ لوکیشن پر کلک کرتے ہیں تو چیٹ میں لوکیشن ریکوئسٹ کا کارڈ سینڈ ہوتا ہے۔

تو سینڈ می یور لوکیشن ٹائپ کرنے کی بجائے آپ ایک مختص ریکوئسٹ کارڈ کو سینڈ کر سکیں گے جو چیٹ میں نمایاں ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس لوکیشن ریکوئسٹ کارڈ پر کلک کرنے پر دوسرا فرد تعین کر سکے گا کہ آپ کے ساتھ لائیو یا کرنٹ لوکیشن میں کس کو شیئر کیا جائے۔

یہ فیچر آئی فونز کے آئی میسج سے ملتا جلتا ہے، جس میں صارفین لوکیشن مینیو اوپن کرکے سلیکٹ ٹو آسک فار سم ون لوکیشن آپشن کو سلیکٹ کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے اور یہ واضح نہیں کہ اسے کب تک صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.