وزیراعظم شہباز شریف آج شام دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے۔
پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان، طالبات نمایاں رہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔