میٹرک امتحانات 2026 کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے، مختلف تعلیمی بورڈز نے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے۔
تعلیمی بورڈ ملتان کے مطابق مہرین رسول نے 1190 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ فائقہ محبوب 1188 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں۔ حمنہ ابراہیم، خدیجہ چودھری اور ارسلنہ فاطمہ نے 1187 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور کے نتائج میں عبدالحسیب نے 1186 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، مزمل بلال 1184 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ جویریہ فاطمہ اور ایمان فاطمہ ملک نے 1183 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
گوجرانوالہ بورڈ کے میٹرک امتحانات 2026 میں عدینہ راشد اور صدیقہ الماس نے 1190 نمبر حاصل کر کے مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ زین اکرم نے 1188 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ محمد احمد نے 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
چیئرپرسن گوجرانوالہ بورڈ ڈاکٹر اقصیٰ کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کل سیالکوٹ میں منعقد کی جائے گی، جس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا۔
ساہیوال بورڈ نے بھی میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین بورڈ فیصل اعجاز کے مطابق 85 ہزار 343 طلبہ و طالبات نے داخلہ بھیجا، جن میں سے 84 ہزار 159 امیدواروں نے امتحان دیا، جبکہ 54 ہزار 788 طلبہ کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 65.10 فیصد رہا۔
ساہیوال بورڈ میں عبداللہ ناصر اور منصف بشیر نے 1191 نمبر حاصل کر کے مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی، ربیطہ رمضان نے 1190 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ آمنہ عامر اور محمد منیب احمد نے 1188 نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فیصل آباد بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 میں پہلی دو پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔ بورڈ کے مطابق ایک طالبہ نے 1191 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، رامین فاطمہ نے 1190 نمبر لے کر دوسری جبکہ رائف عبدالاحد نے 1189 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔