Gas Leakage Web ad 1

براڈ پیک حادثہ: مزید 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئیں

0

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے المناک واقعے میں ہلاک ہونے والے مزید 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد کر کے بیس کیمپ منتقل کر دی گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

چند روز قبل پیش آنے والے اس حادثے میں مجموعی طور پر 10 کوہ پیما جان کی بازی ہار گئے تھے۔
میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر تنازع، پولیس سرجن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین خامیوں کی نشاندہی
ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی لاشوں میں ایک نیپالی کوہ پیما بھی شامل ہے، جس کی میت بیس کیمپ پہنچا دی گئی ہے جبکہ اس کی آخری رسومات برطانیہ میں ادا کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہ پیماؤں کی لاشیں تقریباً 5 ہزار میٹر کی بلندی پر انتہائی دشوار گزار مقام پر موجود تھیں، جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے آج اسکردو منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب لاپتا دو کوہ پیماؤں کی تلاش تاحال جاری ہے، جن میں پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور ایک خاتون کوہ پیما شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.