Gas Leakage Web ad 1

واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی

0

واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو میڈیا فائلز پر ردعمل دینے کے طریقے کو مزید آسان بنا دے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

نئے بیٹا ورژن میں میڈیا ویور کو دوبارہ ڈیزائن کیا جا رہا ہے، جس کے بعد صارفین تصویر یا ویڈیو دیکھتے ہوئے اسی اسکرین سے ریپلائی اور ری ایکشن دے سکیں گے۔

نئے انٹرفیس میں فل اسکرین میڈیا ویور کے اندر ایک نئی ریسپانس بار شامل کی جا رہی ہے، جہاں چند ڈیفالٹ ایموجیز دستیاب ہوں گے جبکہ دیگر ری ایکشنز بھی آسانی سے منتخب کیے جا سکیں گے۔ صارفین پلس بٹن کے ذریعے مکمل ایموجی کی بورڈ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ میڈیا ویور کے نیچے چیٹ بار بھی شامل کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے صارفین ٹیکسٹ ریپلائی، تصاویر، ویڈیوز، وائس میسجز یا دیگر مواد براہ راست بھیج سکیں گے۔

یہ فیچر فی الحال محدود بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ عام صارفین کے لیے اس کے اجرا کی تاریخ ابھی واضح نہیں ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.