Gas Leakage Web ad 1

پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات، گندم خریداری اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

0

پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے 12 ارب 52 کروڑ 24 لاکھ 98 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔

Gas Leakage Web ad 2

کابینہ اجلاس میں پاسکو سے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم 4 ہزار 150 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے خریدنے کی بھی منظوری دی گئی، جبکہ آزاد جموں و کشمیر حکومت کو 5 ہزار لیپ ٹاپس فراہم کرنے اور بینک آف پنجاب میں 3 ارب روپے کی ایکویٹی انجیکشن کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں چیف منسٹر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن اقدامات کے بجٹ، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے سپلیمنٹری بجٹ اور مختلف اضلاع میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔
محسن نقوی کے بیان کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے: وزیراعلیٰ سندھ
کابینہ نے راولپنڈی رنگ روڈ پر ٹریفک انفورسمنٹ اور امن و امان سے متعلق انتظامی فیصلوں، پنجاب واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی فنڈ سے متعلق سمری، جبکہ لاہور اور فیصل آباد واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسیوں کی بہتری کے اقدامات کی بھی توثیق کی۔

اجلاس میں پنجاب انڈسٹریز آرڈیننس 2026 میں ترامیم، پنجاب لوکل گورنمنٹ (برتھ اینڈ ڈیتھ رجسٹریشن) رولز 2024، پنجاب اثاثہ جات مینجمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2026 کے مسودے اور میانوالی میں مریم نواز شریف میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔

پنجاب کابینہ نے لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ کے قیام اور چیئرمین کی تقرری، مختلف سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر عائد پابندی میں نرمی، نئی بھرتیوں کی متعدد سمریوں، بلوچستان حکومت کو اینٹی ریبیز ویکسین کی فراہمی، اشتعال انگیز مقررین کے خلاف پابندی سے متعلق سمری، پنجاب میں چائلڈ لیبر سے متعلق نئے قواعد اور موٹر وہیکل سکریپج و بائی بیک پروگرام سے متعلق قانونی ترامیم کی بھی منظوری دے دی۔

مزید برآں، اجلاس میں پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی سمیت مختلف بورڈز اور اتھارٹیز میں تقرریوں اور نامزدگیوں کی بھی منظوری دی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.