تاجکستان، میانمار، سری لنکا، عمان، اسپین، جاپان، بنگلہ دیش، جرمنی اور کینیڈا سمیت مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا دورہ کیا۔
دنیا کے مختلف ممالک میں تعینات پاکستان کے 34 سے زائد سفیروں اور ہیڈز آف مشن نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
شفاف انتخابات تک بڑی آئینی تبدیلی قبول نہیں: سلمان اکرم راجہ
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کو پاکستان کے جدید، فعال اور ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام پر بریفنگ دی۔
وفد کو ڈیزاسٹر ارلی وارننگ سسٹم، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، قومی رابطہ کاری کے نظام اور این ڈی ایم اے کی آپریشنل صلاحیتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کو 2026 کے دوران درپیش ممکنہ خطرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
سفارتی وفد نے این ڈی ایم اے کی جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ صلاحیتوں، بروقت تیاریوں اور عالمی معیار کے ایمرجنسی رسپانس نظام کو سراہا۔
پاکستان اور شریک ممالک نے موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات سے نمٹنے، ادارہ جاتی تعاون اور ڈیزاسٹر رسپانس کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔