اے آئی فراڈ سے امریکیوں کو ایک سال میں کھربوں کا نقصان
اے آئی فراڈ سے امریکیوں کو ایک سال میں اربوں ڈالر کا نقصان، سائبر جرائم میں اضافہ
مصنوعی ذہانت (AI) کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ سائبر جرائم بھی خطرناک شکل اختیار کرنے لگے ہیں، جس کے باعث امریکی شہریوں کو اے آئی پر مبنی فراڈ سے ایک سال کے دوران 2 کھرب 48 ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
ایران سے جنگ: امریکا کے 80 فیصد دفاعی میزائل ختم ہو چکے: رپورٹ
ایف بی آئی کے مطابق صرف سرمایہ کاری سے متعلق اے آئی فراڈ میں تقریباً ایک کھرب 75 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے چہروں، آوازوں اور ویڈیوز کی نقل تیار کی جا رہی ہے، جبکہ چند سیکنڈز کی آڈیو کی مدد سے کسی بھی شخص کی آواز کی 85 فیصد تک نقل ممکن ہو گئی ہے۔
ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے ماڈلز سمیت دیگر مصنوعی ذہانت کے نظام تک رسائی حاصل کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران اے آئی سے متعلق فراڈ کے واقعات میں اضافے کے باعث امریکی شہریوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، جس نے سائبر سکیورٹی کے نئے چیلنجز کو جنم دیا ہے۔