Gas Leakage Web ad 1

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

آئی ایس پی آر کے مطابق صومالیہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، وفد کی قیادت صومالیہ کے وزیر دفاع نے کی۔

Gas Leakage Web ad 2

صومالی وفد نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات، گندم خریداری اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران عسکری تعلقات میں مزید بہتری اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے استعداد کار بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صومالی وزیر دفاع نے پاکستان کی مستقل حمایت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صومالیہ کے سکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے اور خطے میں دیرپا امن کے لیے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.