Gas Leakage Web ad 1

ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے نیشنل کنیکٹیوٹی پلان کو حتمی شکل دینے کا عمل تیز

0

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت آئی ٹی تمام متعلقہ اداروں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد منصوبے کو جلد حتمی شکل دے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کنیکٹیوٹی پلان میں ٹیلی کام شعبے سے متعلق اہم قانونی اصلاحات، پالیسی اقدامات اور ٹیلی کام کمپنیوں کی ذمہ داریوں کے تعین کو شامل کیا جائے گا۔ منصوبے میں فائیو جی ٹیکنالوجی اور فائبر انٹرنیٹ کی توسیع کو بھی خصوصی ترجیح دی گئی ہے۔
ہر گھرغریب، معیشت بدترین بحران کا شکار ہے: شاہد خاقان عباسی حکومت پر برس پڑے
ذرائع کے مطابق حکومت فری لانسرز، آئی ٹی پروفیشنلز اور عام صارفین کو کم قیمت اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے گی، جبکہ چھوٹے شہروں، دیہی اور دور دراز علاقوں تک بھی تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت پہنچانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

منصوبے کے تحت سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور صحت مراکز میں فکسڈ براڈ بینڈ کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، جبکہ دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ٹیکس میں ریلیف دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے فکسڈ براڈ بینڈ کی اوسط رفتار 30 ایم بی پی ایس سے بڑھا کر 85 ایم بی پی ایس کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ پاکستان کو براڈ بینڈ کارکردگی کے اعتبار سے دنیا کے ٹاپ 50 ممالک میں شامل کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے۔ اس وقت پاکستان اس درجہ بندی میں 92ویں نمبر پر ہے۔

منصوبے میں فائبر نیٹ ورک کی تیز رفتار توسیع بھی شامل ہے، جس کے تحت آئندہ تین برسوں کے دوران موبائل ٹاورز کی فائبرائزیشن 16 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ فائبر بچھانے کی فیس ختم کرنے اور تمام متعلقہ منظوریوں کے لیے ون ونڈو نظام متعارف کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.