Gas Leakage Web ad 1

شفاف انتخابات تک بڑی آئینی تبدیلی قبول نہیں: سلمان اکرم راجہ

0

سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں عوام کی حقیقی نمائندہ نہیں ہیں، ایک مبینہ طور پر غیر شفاف انتخابات کے نتیجے میں مصنوعی نظام قائم کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جب تک ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوتے اور عوام کے حقیقی نمائندے اسمبلیوں میں نہیں آتے، اس وقت تک کوئی بڑی آئینی یا سیاسی تبدیلی نہیں ہونی چاہیے۔
محسن نقوی کے بیان کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے: وزیراعلیٰ سندھ
انہوں نے کہا کہ بالخصوص بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کیے بغیر، انہیں اس عمل میں شامل کیے بغیر اور ان کی رضامندی کے بغیر کوئی بڑا فیصلہ نہیں کیا جانا چاہیے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ان کا پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی کا علاج اور انہیں اسپتال منتقل کرنا ہے، اس کے بعد ان کی رہائی اور ان کے خلاف قائم مقدمات کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے قومی سیاست میں کردار کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کی کال صرف ایک دن کی کال نہیں ہوگی، اب عوام کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب صرف سیاسی جماعتیں نہیں لاتیں بلکہ پوری قوم لاتی ہے، اس لیے پوری قوم کو اس جدوجہد میں شامل ہونا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.