Gas Leakage Web ad 1

پاکستانی پاسپورٹ درجہ بندی میں بہتری کے باوجود کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل

0

پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں دو درجے بہتر، پھر بھی کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد: پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں دو درجے بہتری کے بعد 103 ویں سے 101 ویں نمبر پر آگیا ہے، تاہم گرین پاسپورٹ اب بھی دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شمار ہوتا ہے۔

ملکی صنعتی ترقی میں تیزی؛ بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ میں نمایاں اضافہ

تفصیلات کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد اب 29 ممالک یا خطوں میں پیشگی ویزا حاصل کیے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔

سال 2026 کی پاسپورٹ درجہ بندی عالمی شہریت اور رہائش سے متعلق مشاورتی ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کی گئی، جس میں دنیا کے 199 پاسپورٹس اور 227 سفری مقامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

پاسپورٹ انڈیکس میں کسی ملک کے پاسپورٹ کی طاقت کا اندازہ اس بنیاد پر لگایا جاتا ہے کہ اس کے شہری کتنے ممالک یا علاقوں میں پیشگی ویزا کے بغیر داخل ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بعض ممالک میں سفری پابندیاں اور ویزا پالیسی میں تبدیلیاں پاسپورٹ کی درجہ بندی پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

عالمی درجہ بندی میں سنگاپور بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ بھارت 81 ویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب افغانستان فہرست میں سب سے آخری نمبر پر موجود ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بہتری کے باوجود یہ اب بھی دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہے اور صرف عراق، شام اور افغانستان کے پاسپورٹس سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.