Gas Leakage Web ad 1

خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، محسن نقوی

0

لارڈ ضمیر چوہدری کی محسن نقوی سے ملاقات، پاکستان کی امن کوششوں اور سرمایہ کاری پالیسیوں کی تعریف

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ ضمیر چوہدری نے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال، امن و استحکام اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیپلزپارٹی نے اجازت نہ ملنے پر مینار پاکستان سے جلسے کا مقام تبدیل کردیا
ملاقات کے دوران لارڈ ضمیر چوہدری نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے علاقائی استحکام کے لیے قابل تحسین اقدامات کیے ہیں۔

لارڈ ضمیر چوہدری نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں اور ان شاء اللہ اس بار بھی ان کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرے گی اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.