Gas Leakage Web ad 1

مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

0

ملاقات کے دوران صوبائی ترقیاتی منصوبوں، حلقے کے مسائل اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ کاہنہ سانحہ میں دکھی والدین سے اظہارِ تعزیت اور جاں بحق بچوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

ارکانِ صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو تیسرا سرپلس بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی اور ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ اسکیم کے آغاز پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے گرین الیکٹرک بس منصوبے کو تحصیل سطح تک توسیع دینے کے اقدامات کو بھی سراہا۔

کارگل جنگ کے ہیرو حوالدار لالک جان کا آج 27 واں یوم شہادت

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکانِ اسمبلی کو اپنے اپنے اضلاع میں عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کے لیے بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جانب سے اظہارِ اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔

ارکانِ اسمبلی کا کہنا تھا کہ عوامی فلاحی وژن، سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری اور بیوٹیفکیشن منصوبے قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی اور سرکاری سطح پر سبیلوں کے اہتمام نے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کے مطابق بچوں اور خواتین کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اختراعی اقدامات اور منصوبے بھی قابلِ ستائش ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت کا سبق انہوں نے ہمیشہ قائد نواز شریف سے سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی مراکزِ صحت کی اپ گریڈیشن سے علاج معالجے کی سہولتیں لوگوں کو ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں تقریباً سوا لاکھ گھر تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.