Gas Leakage Web ad 1

پاکستان اور ترکیےکے درمیان توانائی کے شعبے میں 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

0

پاکستان اور ترکیہ نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تین مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق استنبول میں ہونے والی اعلیٰ سطحی مشاورت کے دوران دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں کے درمیان توانائی کے شعبے میں ادارہ جاتی تعاون، تکنیکی اشتراک اور علم کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے معاہدے طے پائے۔

خواجہ سعد رفیق کے بیان پر شرجیل انعام میمن کا ردعمل سامنے آگیا

اعلامیے کے مطابق پاکستان کے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او) اور ترکیہ کے انرجی مارکیٹ آپریٹر کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

اس کے علاوہ ترکیہ کی بجلی ٹرانسمیشن کارپوریشن اور پاکستان کے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کے درمیان بھی تعاون کے معاہدے پر اتفاق کیا گیا۔

اسی طرح پاکستان کی پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی اور ترکیہ کے بجلی کی تقسیم کے شعبے سے متعلق ادارے کے درمیان بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

پاور ڈویژن کے مطابق ان معاہدوں میں نجکاری کے بعد گورننس فریم ورک، بجلی کی مارکیٹ کی ترقی، معاون خدمات کے ضوابط، پاور سسٹم آپریشنز، ٹرانسمیشن منصوبہ بندی اور بجلی کی تقسیم کے شعبے کے انتظام اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تعاون شامل ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے بجلی مارکیٹ اصلاحات، ٹرانسمیشن سسٹم کی ترقی اور بجلی کی تقسیم کے شعبے میں جدت سے متعلق تجربات سے فائدہ اٹھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے توانائی کے شعبے میں کارکردگی، خدمات کی فراہمی اور گورننس میں بہتری آئے گی، جس سے بجلی کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے میں مدد ملے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.