امریکی بحریہ کی قیادت میں قائم جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے خطرے کی سطح کو "نمایاں” سے بڑھا کر "انتہائی سنگین” قرار دے دیا ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کی مریم نواز کو اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کے اجراء پر خراجِ تحسین
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ تصدیق شدہ واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ خطے میں خطرات کی صورتحال بدستور بلند ہے، لہٰذا بحری جہازوں کو غیر معمولی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
بیان کے مطابق 15 جون کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آبنائے ہرمز کے لیے خطرے کی سطح کو انتہائی سنگین قرار دیا گیا ہے۔ بحری جہازوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کے دوران مسلسل بحری نگرانی، نیول فورسز کی موجودگی اور آمد و رفت میں ممکنہ رش کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی تیاری کریں۔