Gas Leakage Web ad 1

سائنس دانوں کا کووڈ کی بوسٹر ویکسین سے متعلق اہم انکشاف!

0

کووڈ بوسٹر ویکسین مستقبل کے خطرناک کورونا وائرسز سے بھی تحفظ دے سکتی ہے، نئی تحقیق

Gas Leakage Web ad 2

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کووڈ-19 کی بوسٹر ویکسین نہ صرف موجودہ کورونا وائرس (SARS-CoV-2) کے خلاف مؤثر تحفظ فراہم کرتی ہے بلکہ مستقبل میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے ممکنہ نئے کورونا وائرسز کے خلاف بھی مدافعت پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

نیا وفاقی بجٹ نافذ، درآمدی میک اپ، پرفیوم، لوشنز سستے

برطانیہ کی یونیورسٹی آف کیمبرج کے محققین کے مطابق کووڈ ویکسین کے نتیجے میں جسم میں بننے والی اینٹی باڈیز صرف کورونا وائرس کی موجودہ مختلف اقسام کو ہی نہیں پہچانتیں بلکہ بعض ایسے کورونا وائرسز کو بھی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جو جانوروں میں پائے جاتے ہیں اور مستقبل میں نئی وبا کا سبب بن سکتے ہیں۔

تحقیق کی شریک مصنفہ گریس ویسٹ نے کہا کہ محققین کو توقع تھی کہ کووڈ ویکسین موجودہ ویریئنٹس کے خلاف مؤثر ثابت ہوگی، تاہم یہ جان کر حیرت ہوئی کہ یہ بعض ایسے حیوانی کورونا وائرسز کے خلاف بھی تحفظ فراہم کر سکتی ہے جن میں مستقبل میں انسانوں میں پھیلنے اور وبا کی شکل اختیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ موجودہ کووڈ ویکسینز نہ صرف حالیہ وائرس کے خلاف دفاع فراہم کر رہی ہیں بلکہ مستقبل میں ممکنہ وباؤں سے نمٹنے کے لیے بھی انسانی مدافعتی نظام کو تیار کرنے میں کردار ادا کر سکتی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں کووڈ ویکسین کی 13 ارب سے زائد خوراکیں لگائی جا چکی ہیں، جنہوں نے کورونا کے باعث اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں اور اموات کی شرح میں نمایاں کمی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.