Gas Leakage Web ad 1

صدر مملکت اور وزیراعظم کا لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش

0

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں شہید حوالدار لالک جان (نشانِ حیدر) کی بے مثال بہادری، جرأت اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم آج کارگل جنگ کے عظیم ہیرو کی جرأت اور عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ لالک جان شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے حملے روکے اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی بہادری اور حب الوطنی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور ان کی قربانی آئندہ نسلوں کے لیے جرأت و عزم کی روشن مثال ہے۔

ملک میں امن کیلئے شہداء کی قربانیوں کا قرض نہیں اتارا جا سکتا: محسن نقوی

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بہادر سپوت لالک جان شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں اور پوری قوم کو اپنے اس عظیم سپوت کی قربانی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی قربانی پاکستان کی تاریخ میں سنہری الفاظ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور وطن کی خاطر عظیم قربانی دی۔ دشمن کے حملے بھی ان کے حوصلے پست نہ کر سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید کی بہادری، شجاعت اور فرض شناسی نسلِ نو کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ افواجِ پاکستان کے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ مجھ سمیت پوری قوم کا فخر ہیں، جبکہ وطنِ عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.