Gas Leakage Web ad 1

مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی ایک اہم وجہ دریافت

0

امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فضائی آلودگی مردوں میں بانجھ پن کے بڑھتے ہوئے کیسز کی ایک اہم ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق آلودہ فضا ایسے جینز کو متاثر کرتی ہے جو صحت مند اسپرم بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

میساچوسٹس یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ فضائی آلودگی مردوں کے ڈی این اے میں کیمیائی تبدیلیاں پیدا کرتی ہے، جو ایک سوئچ کی طرح جینز کے افعال کو بند کر دیتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں اسپرم بننے کا عمل متاثر ہوتا ہے اور بانجھ پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

رجسٹرار کو درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر واپس کرنے کا اختیار نہیں: عدالت

محققین کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد تحقیقات میں یہ بات سامنے آ چکی تھی کہ آلودہ علاقوں میں رہنے والے مردوں میں بانجھ پن کی شرح زیادہ ہوتی ہے، تاہم اس کی حیاتیاتی وجہ واضح نہیں تھی۔ نئی تحقیق نے اس ممکنہ میکانزم کی نشاندہی کی ہے۔

تحقیق میں دو ہزار سے زائد مردوں کو شامل کیا گیا اور چھ ماہ تک ان کی تولیدی صحت اور ڈی این اے میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج کے مطابق اوزون، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ اور فضائی آلودگی کے باریک ذرات ڈی این اے میں 39 مختلف تبدیلیاں پیدا کر سکتے ہیں، جو بانجھ پن کے خطرے سے منسلک ہیں۔

محققین کے مطابق ان نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ فضائی آلودگی مردوں کی تولیدی صحت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے، تاہم اس تعلق کی مکمل تصدیق کے لیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 17.5 فیصد بالغ افراد کو زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر بانجھ پن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہر تین میں سے ایک کیس میں مسئلہ مردوں میں پایا جاتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے "ہیومن ری پروڈکشن” میں شائع ہوئے ہیں، جبکہ اس سے قبل شائع ہونے والی دیگر تحقیقات میں بھی فضائی آلودگی اور مردانہ بانجھ پن کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.