ڈیجیٹل اتھارٹی کو ملک کی مرکزی ڈیٹا ریگولیٹر اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزارتِ آئی ٹی نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو ملک کی مرکزی ڈیٹا ریگولیٹر اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی وفاقی اداروں میں ڈیٹا گورننس کی نگرانی کی ذمہ دار ہوگی، جبکہ تمام وفاقی اداروں کو قومی ڈیٹا گورننس فریم ورک پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافہ، پی ایس ایل 12کا بجٹ بھی منظور
مجوزہ نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026 کے تحت پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو وسیع اختیارات دیے جائیں گے۔ اتھارٹی نہ صرف وفاقی اداروں کے ڈیٹا نظم و نسق کی نگرانی کرے گی بلکہ نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل اور نیشنل ڈیٹا ایکسچینج پلیٹ فارم کی بھی نگران ہوگی۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملک میں ڈیٹا گورننس کے نظام کو مضبوط بنانا، سرکاری اداروں کے درمیان ڈیٹا کے تبادلے کو مؤثر بنانا اور ڈیجیٹل نظام کو مزید مربوط اور شفاف بنانا ہے۔