Gas Leakage Web ad 1

سابق کپتان ندا ڈار کو سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ میں ذمہ داریاں مل گئیں

0

سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان ندا ڈار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی دلچسپی سے خواتین کرکٹ کے فروغ کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔

محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، انسدادِ منشیات تعاون بڑھانے پر اتفاق

ندا ڈار کا کہنا تھا کہ سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ نئی باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کرے گی، جبکہ لیگ کے لیے بہترین ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے خواتین کے لیے بھی سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کے انعقاد پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ میں گرلز اور بوائز دونوں کی چیمپئن لیگ منعقد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سابق کپتان ندا ڈار کو سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ میں خواتین کرکٹ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.